jabri bartarfion ka notice lia jaegaa

جبری برطرفیوں کا نوٹس لیا جائے،کےیوجے۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی نے نیوز ون کے سینئر ویڈیو جرنلسٹ ذوالفقار علی ببر کو ادارے سے فارغ کئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مختلف میڈیا ہائوسز سے صحافیوں کی جبری برطرفی کا نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ذوالفقار علی کو بلا وجہ اور بنا پیشگی نوٹس ملازمت سے برطرف کرنا صحافیوں کے معاشی قتل کا تسلسل ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ میڈیا ہائوسز اس عمل سے باز آجائیں، بصورت دیگر صحافی اور صحافتی تنظیمیں احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں