سما میں جبری برطرفیوں کے خلاف کراچی یونین آف جرنلٹس نے شہر کے مختلف مقامات پر احتجاجی بینرز آویزاں کردیئے۔۔کراچی پریس کلب، سندھ ہائی کورٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، اور ٹیکنو سٹی کے اطراف لگائے گئے بینرز میں صحافیوں کے معاشی قتل کی مذمت کی گئی ہے۔۔کراچی یونین آف جرنلسٹس نے سماء کے مالک علیم خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سماء میں جبری برطرفیوں کا نوٹس لیں۔۔کے یوجے کے ذمہ داران کے مطابق سماء میں حالیہ آنے والے ڈاریکٹرز نیوز نے بیک وقت کراچی ،اسلام آباد اور لاہور سے 9رپورٹرز کو زہنی دبائو ڈال کر جبری استعفی لے لیا تھا۔۔سماء انتظامیہ کے خلاف آئندہ ہفتے تمام صحافی اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی مزدور تنظیمیں مشترکہ احتجاج کرینگی۔۔
Facebook Comments