mein kiske hath mein apna lahu talash karu | Umair Ali Anjum

جبری برطرف میڈیا ملازمین کیلئے قانونی چارہ جوئی کااعلان۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس نظریاتی (پیر)کوجبری طورپربرطرف کئے گئے میڈیاملازمین کامقدمہ لیکرعدالت جائے گی۔۔چیئرمین کے یوجے نظریاتی عمیرعلی انجم کا کہنا ہے کہ جبری برطرفیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں اوراسے روکنےوالاکوئی نہیں۔۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ۔۔یہ سلسلہ ناتھماتولوگ مزیدفاقہ کشی کاشکارہوجائیں گے۔۔چیئرمین کے یوجے نظریاتی کے مطابق صحافی قلم کامزدورہے اوراسے دوسرا کوئی کام نہیں آتا، ان کا کہنا ہے کہ صحافتی تنظیموں کودعوت دیتاہوں اس معاملےپرکے یوجے نظریاتی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں، عمیرعلی انجم کا کہنا ہے کہ  ملک بھرکے صحافیوں کامقدمہ بھرپوراندازمیں لڑیں گے تاکہ مالکان مزیدہمیں بے بس ولاچارناسمجھیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ اوروفاقی حکومت نوکریوں سے جبری طورپر برطرف کئے گئے افرادکے ساتھ تعاون کرے،وزیراعظم عمران خان میڈیامالکان کے اس رویئے  کانوٹس لیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں