نیوز ون انتظامیہ نے عمران جونیئر ڈاٹ کام میں تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی خبر شیئر ہوتے ہی جمعہ کی رات نوبجے کے بعد غریب ملازمین کے آنسو پونچھنے کی کوشش کی۔ پپو کے مطابق جمعہ والے دن رات نوبجے کے بعد پچاس ہزار سے کم سیلری والوں کو نیوزون انتظامیہ نے آدھی تنخواہ دی، جب کہ ایک لاکھ لاکھ تک سیلری والوں کو ایک چوتھائی یعنی پچیس فیصد تنخواہوں کی کیش ادائیگی کی گئی۔ ایک لاکھ سے اوپر والوں کو آسرا تک نہیں دیا۔ پپو کے مطابق نیوزون انتظامیہ نے ملازمین کو یہ تک بتانے کی زحمت نہیں کی کہ جون کی تنخواہ کا کچھ حصہ تو دے دیا لیکن باقی تنخواہ کب دیں گے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے جواب دیاگیا ہے کہ جب پیسے آئیں گے تو تنخواہ دے دی جائے گی۔
Facebook Comments