معروف ٹیلی ویژن اینکر معید پیرزادہ، جو اس وقت امریکہ میں ہیں، نے ٹوئٹر پر یہ انکشاف کیا کہ انہیں مختلف ذرائع سے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ معید پیرزادہ نے اپنے ٹوئیٹ میں اس بات پر تشویش کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کے طاقتور افراد کو ان کے ٹھکانےکا علم ہے جو زور دے رہے ہیں کہ واشنگٹن میں انہیں اپنی حفاظت نہیں کرنی چاہیئے۔ معید پیرزادہ نے کہا کہ مارچ میں شروع ہونے والے خطرات کی سنجیدگی اور شدت دونوں بڑھ چکے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ حال ہی میں ہونے والی ایک میٹنگ میں ان کی لوکیشن ٹریس کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔ اینکر کا مزید کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے واشنگٹن پولیس کو صورتحال سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا لیکن کسی کا بھی نام بتانے سے گریز کیا تھا لیکن اب انہوں نے امریکی پولیس اور ایف بی آئی کو تمام تفصیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی وہ انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی صحافتی تنظیموں سے مدد بھی حاصل کرینگے۔۔ صورتحال کی سنگینی کو اجاگر کرتے ہوئے معید پیزادہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیوں کی ہمیشہ اعلیٰ سطح پر منظوری دی جاتی ہے،مسلسل دھمکیوں کے باوجود وہ پرامید ہیں کہ صاحبان اقتدار ایسے اقدامات سے گریز کریں گے۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کسی کا نام اور مزید حقائق بتانے سے گریز کیا۔ پیرزادہ کا خیال ہے کہ انہیں میڈیا کی ایک شخصیت کے طور پر نمایاں ہونے کی وجہ سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔
جان کا خطرہ ہے، معید پیرزادہ۔۔
Facebook Comments