کراچی میں ڈی آئی جی غربی عاصم قائم خانی نے جعلی صحافیوں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا۔۔ اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ نے بلاوجہ تھانہ جات اور پولیس کے مختلف دفاتر کے چکر لگانے والے جعلی صحافیوں پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کردیئے، ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کو بلاوجہ بدنام کرنے والے جعلی صحافی پولیس افسران و اھلکاروں کو بلیک میل کرتے ہیں۔۔ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی کو مختلف پولیس افسران کی جانب سے جعلی صحافیوں کے خلاف شکایات موصول ہوئی۔۔جعلی صحافی کرپٹ پولیس افسران و اھلکاروں کی بلاوجہ سفارش کرتے ہیں کیونکہ کرپٹ پولیس افسران و اھلکار انکے گھر کی دال روٹی چلاتے ہیں۔جعلی صحافیوں کے لیے تھانہ کے دروازے بندکردیئے گئے، جس نے بھی رابطہ کرنا ہے پی آر او سے کرے۔۔معلومات حاصل کرنے کی آڑ میں تھانہ اور مختلف دفاتر کے چکر لگانے اور بلیک میلر جعلی صحافیوں کو ھرگز بخشا نہیں جائے گا۔۔ اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں کراچی پریس کلب کو بھی ایک مراسلہ بھیجنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاکہ صحافی کا تعلیمی معیار طے جائے اور کون سے ادارے اصلی ھیں ۔۔محکمہ اطلاعات سندھ سے بھی مدد حاصل کرکے رجسٹرڈ اخبارات کی فہرست طلب کی جائے گی۔۔
