جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عدنان رسول نے وفاقی دارالحکومت کے ٹریل تھری پر لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کیس میں ملزم نعمان رزاق کی ضمانت منظور کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ کروانے پر (س) نامی لڑکی اور اس کے ساتھیوں جن میں جعلی صحافی بھی شامل ہیں ،پر اندراج مقدمہ کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ لڑکی نے اپنے بیان میں فراڈ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیڑھ لاکھ روپے کے عوض یہ مقدمہ درج کروایا تھا ۔ پولیس تفتیش میں پہلے ہی مقدمہ کو جھوٹا قرار دے چکی تھی۔
Facebook Comments