jaali sahafion ke khilaaf crackdown 6 ke khilaaf muqadma

جعلی صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن،6 کے خلاف مقدمہ۔۔

پنجاب میں جعلی صحافیوں کے کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر آئی جی پنجاب نے کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا، جس پر پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ویب چینل ،پی ڈی ایف اخبارات کے رپورٹر بن کر خود کو صحافی کہلانے والے افراد کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ دیپال پور،کھاریاں،منڈی بہاوالدین میں خود کو صحافی ظاہر کرنے والے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔ دیپال پور میں ایک ویب چینل کے رپورٹر کے خلاف ایف آئی آر میں بتایاگیا ہے کہ جعلی رپورٹر مدعی کو بلیک میل کرکے دو لاکھ روپے کا مطالبہ کررہا تھا۔ پولیس کے کریک ڈاؤن کے بعد جعلی ویب چینلز یا پی ڈی ایف اخبارات (ڈمی اخبارات) بنانے والے بھی پکڑے جائیں گے جو جعلی صحافیوں کو کارڈز بنا کر ہزاروں روپے روزانہ بنارہے ہیں۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں