zer e hirasat mulzimaaan ke media interviews par pabandi

جعلی صحافیوں کا وائن شاپس سے بھتہ خوری کا انکشاف۔۔

جعلی صحافیوں کا وائن شاپس سے بھتہ خوری کا انکشاف، دو ملزمان گرفتار۔۔تفصیلات کے مطابق  ایس ایس پی ساؤتھ کی ہدایت پر تھانہ کلفٹن پولیس کی کامیاب کارروائی،  خود کو مختلف نیوز چینلز کا نمائندہ ظاہر کر کے کلفٹن کی حدود میں وائن شاپس سے بھتہ وصول کرنے والے دو جعلی صحافی گرفتار کرلئے۔۔ ترجمان ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف میڈیا چینلز کے جعلی پریس کارڈز اور بھتے کی رقم برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان خود کو میڈیا اداروں کا نمائندہ ظاہر کر کے وائن شاپس کے مالکان اور عملے پر دباؤ ڈال کر لاکھوں روپے بھتہ وصول کر رہے تھے۔ خفیہ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے کلفٹن پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ ان کے دیگر ممکنہ ساتھیوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے۔ ۔ قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں