اینٹی نارکوٹکس فورس نے اینٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی صحافیوں کا ایسا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا جو معروف یونیورسٹیز اور ہاسٹلز میں طلبا کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے اینٹلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لانڈھی میں اِنسانی حقوق کی آڑ میں منشیات جیسے مکروہ دھندے میں ملوث این جی او بے نقاب کردی اور ٹیکنیکل بنیادوں پر ایک مضبوط گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا، اے این ایف کے مطابق ملزمان کراچی کی معروف یونیورسٹیز اور ہاسٹلز میں طلبا کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔یہ گروہ خاتون کے ذریعے کراچی،حیدرآباد اور اس کے ملحقہ علاقوں میں طلباء کو منشیات فروش کرتا تھا، اے این ایف نے خفیہ اطلاع کے ذریعے ڈرگ کیرئیر خاتون کو ٹنڈو آدم سے کراچی پہنچتے ہی منشیات سمیت گرفتار کرلیا،ملزمہ کی نشاندھی پر دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمہ سے 400 گرام اور ملزم سے 500گرام ہیروئن برآمد، دونوں ملزمان سے تفتیش سے گروہ کے سرغنہ کو غیر قانونی اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتارکرلیا گیا، تینوں ملزمان سے ڈیڑھ کلو ہیروئین برآمد ہوئی جب کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران مختلف پریس کارڈز ، پریس مونو گرام ، جعلی نمبر پلیٹیں بھی برآمد ہوئیں، اے این ایف حکام کے مطابق دورانِ تفتیش ملزمان نے حیدرآباد میں بھی منشیات،اسمگلنگ کا انکشاف کیا، اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات آغاز کردیا گیا ہے۔
جعلی صحافیوں کا منشیات فروش گروہ پکڑا گیا۔۔
Facebook Comments