jaali-sahafi-ke-bhatta-khor-group-ka-inkeshaaf

جعلی صحافیوں کے بھتہ خور گروپ کا انکشاف۔۔

آئی جی پنجاب کے ایف آئی آر کے فوری احکامات پر عملدرآمد پنجاب پولیس کیلئے مشکل ہوچکا ہے۔صادق آباد تھانے میں درخواستیں جاری لیکن ایف آئی آر تاخیر کا شکار جبکہ تمام شواہد اور انکوائری بھی مکمل کی جاچکی ہے۔نجی ٹی وی چینل اور اخبارات کا غلط استعمال کیا جارہا ہے صحافتی نام کی بنیاد پر شریف شہریوں کو بدنام کیا جارہا ہے اور پیسہ وصول کیا جارہا ہے۔اس تمام میں بڑے پیمانے پر ٹی وی چینل اخبارات کے وہ گروہ بے نقاب ہورہے ہیں جو کسی نہ کسی تعلق پر صحافتی نام کی آڑ میں لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔میڈیا چینلز اور اخبارات کی ساخت کیلئے یہ لوگ اور ان سے تعلق اداروں کی ساخت کیلئے خطرناک ہے۔صادق آباد میں جعلی صحافیوں کا بلیک میلر گروپ بے نقاب معصوم کاروباری شہریوں کو دھوکہ دینے، پریشان کرنے، پیسہ بٹورنے کے متعدد کیسز سامنے آرہے ہیں شہریوں نے تھانے میں درخواستیں دینا شروع کردی ہیں اور ایف آئی آر کیلئے کئی درخواست موصول ہوچکی ہیں نے آئی جی پولیس پنجاب سے مدد کی اپیل کر دی۔۔صادق آباد میں موجود پانچ چھ لڑکوں کا بدنام زمانہ گروہ جو خود کو صحافی شمار کرتے ہیں اور اہل علاقہ کو اپنی پہچان صحافی بتاتے ہیں۔یہ بلیک میلر جعلی صحافیوں کا بھتہ خور گروہ جھوٹی خبروں اور الزام تراشیوں پہ مبنی خبروں کا ڈراوا دے کر عوام الناس کو بلیک میل کر کے ان سے پیسے بٹورتا ہے، پیسے نہ دینے پر یہ رشوت خور مافیا اخبارات اور نیوز چینل میں خبریں نشر کرنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔اور اسی طرح کی دھمکیاں دے کر شریف لوگوں کو پریشان کرتا ہے، یہ سازشی چال باز ٹولہ بلیک میلنگ، دھمکیاں دینے، جھوٹی خبر نشر کروانے، بغیر ثبوت معزز شہریوں پر الزام تراشی کر کے عزت نیلام کرنے کے گھناؤنے جرم میں بھی ملوث ہے۔صادق آباد پریس کلب کے معزز صحافی اپنے اجلاس میں اس جعلی نوسرباز گروہ کا بائیکاٹ کر چکے ہیں اور ان کا داخلہ پریس کلب میں بھی بند کر دیا گیا ہے۔یہ تمام میڈیا چینلز اور اخبارات جن کے اداروں کے کارڑ کسی نہ کسی بہانے غلط ہاتھوں میں استعمال ہو رہے ہیں یہ پاکستان اور اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں اوصاف ڈیجیٹل، 92 نیوز،اب تک نیوز، لاہور رنگ، وائس نیوز جعلی صحافت اداروں کی ساخت خطرات کا شکار ہے اس پر اداروں کو فوری لیگل ایکشن لینا چاہیے تاکہ اداروں کی عزت اور ساخت بدنامی سے بچے۔رواں مہینے بھی اس گروہ نے نے صادق آباد کی ایک معزز کاروباری شخصیت کو لوٹنے کی کوشش کی اور ہزاروں روپیہ کا مطالبہ کیا اور پیسہ نہ دینے پر خبر نشر کر کے بدنام کرنے کی سازش اور دھمکیاں دیں۔معزز شہری نے تمام ثبوتوں کے ساتھ اس بھتہ مافیا کے خلاف درخواست صادق آباد سٹی تھانے میں داخل دفتر بھی کر دی ہے، جس پر ایس ایچ او، تھانہ سٹی صادق آباد راؤ عبدالہادی نے انصاف کی یقین دہانی کروائی لیکن پرچہ (ایف آئی آر) نہیں کاٹا، صادق آباد کے شہری تھانے کے درجنوں چکر لگا چکے لیکن اس بھتہ خور گروہ کے خلاف صادق آباد تھانہ سٹی کی پولیس کوئی بھی کاروائی عمل میں نہ لا سکی، شہریوں اور مدعی نے آئی جی پنجاب سے پرچہ کٹوانے اور انصاف کی اپیل کی ہے۔تمام شواہد ڈیلی ٹوڈے انویسٹیگیشن ٹیم کے پاس موجود ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں