jaali sahafi ka roop dharne daaku pakre gye

جعلی صحافی کا روپ دھارے ڈاکوپکڑے گئے۔۔

سندھ پولیس اینٹی اسٹریٹ کرائم کے اہلکاروں نے جعلی پریس کارڈ اپنے پاس رکھ کر ڈکیتیاں کرنےو الے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔۔گرفتار ملزمان میں شہزاد ولد سلیم ، محمد علی ولد لیاقت علی شامل ہیں۔ دونوں ملزمان منظور کالونی عوامی چوک عید گاہ کے  رہائشی ہیں۔۔اینٹی اسٹریٹ کرائم کے اہلکاروں نے کراچی کے علاقے  ڈالمیا ملینیم شاپنگ سینٹر کے پاس دوران اسنیپ چیکنگ/پیٹرولنگ پر دو ملزمان کو روکنے کا اشارہ کیا ملزمان 125 موٹر سائیکل  پر سوار تھے نا روکنے پر اینٹی اسٹریٹ  کرائم کے اہلکاروں نے پیچھا کیا اور انہیں پی آئی اے ہیڈآفس کے سامنے سے گرفتار کرلیا۔۔ ملزم محمد علی  نے جعلی پریس کارڈ دکھا کر اپنی  شناخت کرانے کی کوشش کی،ملزم جس موٹرسائیکل پر سوار تھے وہ بھی چوری کی نکلی۔۔ملزمان کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔پولیس کے مطابق ملزمان پہلے بھی کئی وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں شاہراہ فیصل ڈرگ ڑود پولیس اسٹیشن پر ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں