ایکسائز اینٹلی جنس بیورو نے ایک کامیاب کارروائی میں جعلی خاتون رپورٹر کو جعلی کرنسی اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا۔۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ ایک خاتون ا سمگلر مسافر گاڑی میں جعلی پاکستانی کرنسی پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کررہی ہے، جس پر چھاپے کے لئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔۔ مذکورہ ٹیم نے رنگ روڈ نزد موٹروے انٹرچینج پشاور پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے (فلائنگ کوچ) میں سوار مسافر خاتون اسمگلر کے قبضے سے 4 لاکھ 70 ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کی ، خاتون سمگلر سے مبینہ جعلی پریس ریورٹر کارڈ بھی برآمد ، ملزمہ حمیرا گلزار ولد گلزار علی سکنہ نشاط آباد تحصیل و ضلع فیصل آباد کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ چمکنی پشاور میں مقدمہ درج کردیا گیا ۔ ابتدائی تفتیش میں ملزمہ نے متعدد بار جعلی کرنسی ا سمگل کر نے کا اعتراف کیا ہے۔
جعلی رپورٹر جعلی کرنسی سمیت گرفتار۔۔
Facebook Comments