سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ میڈیا نے ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے موثر اورفعال کردار ادا کیا ہے،پاکستان انفارمیشن سنٹر کے قیام کا مقصد ملک بھر کے صحافیوں کو جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا ہے، وزارت اطلاعات و نشریات اور پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی اقدام، پاکستان انفارمیشن سنٹرز کے زیر اہتمام انفارمیشن سروس اکیڈمی میں خبروں کی صداقت، جعلی خبروں اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کے تدارک کے عنوان سے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو صحافت میں جدید رحجانات اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی جا رہی ہے ورکشاپ کا مقصد میڈیا کے نمائندوں کو ریاست کے مفادات کے بارے میں آگاہی اور موقف فراہم کرنا ہے کیونکہ موجودہ دور میں خبروں کی صداقت اورجعلی خبریں بڑا چیلنج ہیں، میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اسکا ملک کود رپیش چیلنجز کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں اہم کردار ہے۔
جعلی خبریں بڑا چیلنج ہیں، سیکرٹری اطلاعات۔۔
Facebook Comments