سرکاری طور پر چلنے والے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے 85 ملازمین جعلی تعلیمی ڈگریوں کی بنیاد پر ملازم ہیں۔سیکرٹری وزارت اطلاعات شاہرہ شاہ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی وی ملازمین کی ڈگریوں کی چھان بین جاری ہے۔ اب تک 85 ملازمین کی ڈگریاں جعلی نکلی ہیں۔سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ جعلی ڈگری والوں کی تنخواہیں واپس نہیں لی گئیں۔پی اے سی نے پی ٹی وی کے تمام ملازمین کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال اور جعلی ڈگریوں والے ملازمین کی تنخواہیں وصول کرنے کی ہدایت کی۔
Facebook Comments