سینئر اداکار بہروز سبزواری نے فوج کے حوالے سے خود سے منسوب وائرل آڈیو کے سلسلے میں وضاحت دی ہے۔بہروز سبزواری نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنی وائرل آڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور جو آڈیو وائرل ہوئی وہ جعلی ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج ہمارا طرہ امتیاز ہے، فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اور ہم بھی فوج کے لیے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ اللہ ان سے حساب لے گا جو لوگ فوج کے خلاف اس طرح کی چیزیں پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ جن لوگوں کی دل آذاری ہوئی میں ان کو بتا دوں کہ یہ سب جھوٹ ہے۔بہروز سبزواری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب اللہ سے دعا کریں کہ پاکستان اور پاکستانی فوج سلامت رہے۔
Facebook Comments