izhaar azadi maangne wale hamari coverage nahi karte

اظہارآزادی مانگنے والے ہماری کوریج نہیں کرتے، غفورحیدری۔۔

الیکٹرانک میڈیا نے ہمارے مائیک اور کوریج بند کر رکھی ہے اور خود اپنے لئے اظہار آزادی کیلئے مظاہرے کرتے ہیں ،یہ شکوہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ کو ملک بھر میں یوم فلسطین کے موقعہ پر جے یو آئی نے پورے ملک میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جس کی کوریج برائے نام کی گئی۔ میں نے سینٹ میں تقریر کی جو بالکل نہیں دکھائی گئی اور آج مولانا فضل الرحمان نے کی انتہائی اہم پریس کانفرنس میں ٹی وی والوں نے ان کا مائیک بھی بند کر دیا اور ’’خاموش پریس کانفرنس‘‘ دکھائی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں