IVF ke zariye 2 bacho ki maa bani veena malik

آئی وی ایف کے ذریعے 2 بچوں کی ماں بنی، وینا ملک۔۔

اداکارہ ومیزبان  وینا ملک نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی میری سب سے بڑی غلطی تھی۔وینا ملک نے حال ہی میں ایک  پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی، ناکام شادی اور مالی خود مختاری سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔وینا ملک نے بتایا کہ ان کی شادی طے شدہ تھی اور یہ رشتہ ان کے والدین کے ذریعے طے پایا تھا۔انہوں نے کہا کہ 2013 میں میری زندگی ایک ایسے موڑ پر تھی جہاں شہرت، دولت اور ہر چیز میرے بس سے باہر ہو چکی تھی، میں سب کچھ چھوڑ کر غائب ہو جانا چاہتی تھی، یہ شادی میرے لیے ایک قسم کی راہ فرار تھی، لیکن بعد میں یہ میری زندگی کی سب سے بڑی پشیمانی بن گئی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ ہاں میں نے دولت اور شہرت کی خواہش کی تھی، لیکن یہ سب اتنا زیادہ مل گیا کہ میں اس بوجھ کو سنبھال نہ سکی، اس وقت میں ذہنی طور پر انتہائی دباؤ میں تھی اور اسی دباؤ میں میں نے شادی کا فیصلہ کیا جو بالکل بھی سمجھداری پر مبنی نہیں تھا۔وینا ملک نے انکشاف کیا کہ میں آئی وی ایف کے ذریعے  2 بچوں کی ماں بنی، جنہیں میں اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت پہلو قرار دیتی ہوں، تاہم شادی میری سب سے بڑی غلطی تھی۔ یہ ایک ناسمجھی بھرا فیصلہ تھا، جس پر آج بھی مجھے افسوس ہے۔وینا ملک نے اپنی مالی خود مختاری پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 14 سال کی عمر کے بعد کبھی والدین سے پیسے نہیں لیے، نہ میں کسی سے تحفے لیتی ہوں، نہ دیتی ہوں، میں آج بھی مالی طور پر مکمل طور پر خود کفیل ہوں۔واضح رہے کہ وینا ملک پاکستانی شوبز میں اپنے متنازع اور جاندار بیانات اور بولڈ شخصیت کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، ان کے کریڈٹ پر متعدد مقبول ڈرامے، فلمیں، سیٹائر شوز اور حالیہ ٹریول سیریز بھی شامل ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں