ittelaat ke wazra ke ijlaso ke boycott ka aelan

اطلاعات کے وزرا کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان۔۔

صحافتی تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سینیٹ کی کمیٹی برائے اطلاعات سے اجلاس میں شرکت سےمعذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس کی منسوخی تک ایسے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جس میں وفاقی وزیر اطلاعات اور وزیر مملکت برائے اطلاعات ہوں گے ۔ تفصیلات کے مطابق اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای، پی ایف یو جے اور ایمنڈ پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے سینیٹ کی کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ترمیم شدہ پیکا آرڈیننس واپس لینے تک کسی بھی ایسے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے گی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات یا وزیر مملکت موجود ہوں۔ اپنے اجلاس میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے جزو اداروں کو مدعو کرنے پر کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جے اے سی نے سینیٹ کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ آرڈیننس واپس لینے میں اپنا کردار ادا کرے جسے حکومت کے اپنے اٹارنی جنرل نے پہلے ہی ڈریکونین قانون سے تعبیر کیا ہے ۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی کمیتی برائے اطلاعات و نشریات نے چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی صدارت میں آج (پیر 14مارچ کو ) پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 4میں پیکا ترمیمی آرڈیننس کے حوالے سے اجلاس طلب کیا تھا ۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں