item song ke haq mein nahi

آئٹم سانگ کے حق میں نہیں، واسع چودھری۔۔

معروف فلم لکھاری، ٹی وی میزبان اور اداکار واسع چوہدری کا کہنا ہے  وہ فلموں میں بہت زیادہ بولڈ رومانوی مناظر دکھانے کے حق میں نہیں،رومانوی مناظر دکھانے کے لیے بوس و کنار دکھانا کیوں لازم ہے جو کام گلے لگنے سے ہوسکتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکار نے وضاحت کی  کہ ہیرو اور ہیروئن کے درمیان رومانس دکھاتے وقت پس منظر میں عاطف اسلم کا رومانوی گانا چلے اور دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ملا کر دکھایا جانا چاہیے۔اداکارکا کہنا تھاکہ ماضی میں بھی پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ شامل ہوتے رہے ہیں لیکن وہ ایسے گانوں کو فلم کا حصہ بنانے کے حق میں نہیں، ہم  نے بھارتی فلم انڈسٹری  کو کاپی کیا،  ہم محنت نہیں کرتے، آئیٹم سانگ کیلئے دوسرے متبادل لفظ کی تلاش بھی نہیں کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں