sahafi data leak chalaan jama karane ka hukum

آئی ٹی سروسز پر ٹیکس چھوٹ کے خاتمہ کی خبریں بے بنیاد

ایف بی آر نے کہا ہے کہ سافٹ ویئر،آئی ٹی اور اس سے متعلقہ سروسز کی برآمدات سے حاصل ہونیوالی آمدنی پر ٹیکس کی مراعات کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی تجویز زیر غور ہے اس مقصد کیلئے چھوٹ کو ٹیکس کریڈٹ کے نظام میں منتقل کیا جا رہا ہے،ایف بی آر نے کہا کہ برآمد شدہ آئی ٹی سروسز سے حاصل آمدنی پر ٹیکس چھوٹ خاتمے کی خبریں بے بنیاد ہیں، تجویز دی گئی ہے کہ اس طرح کی آمدنی کو ٹیکس واجبات بشمول ٹرن اوور پرکم سے کم ٹیکس واجبات کے مقابل سوفیصد ٹیکس کریڈٹ دیا جائے،یہ تجویز سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی خبروں کے برعکس آئی ٹی کے میدان میں دی جانیوالی رعایت اور مراعات کے دائرہ کار میں وسعت کا پیش خیمہ ثابت ہو گی، برآمد شدہ آئی ٹی سروسز سے حاصل ہونیوالی آمدنی پر ٹیکس چھوٹ کے خاتمے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں