IT me aik lakh nokrio ka hudf

آئی ٹی میں ایک لاکھ نوکریوں کا ہدف ۔۔۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بعض میڈیا رپورٹس میں بڑھتے ہوئے افراط زر کو موضوع بنایا گیا ہے تاہم اس حوالے سے محض اشاریے بتا دیے گئے ہیں جبکہ بڑھتے ہوئے افراط زر کے صحیح اسباب کا بالکل احاطہ نہیں کیا گیا ‘حکومت نے سماجی تحفظ کی مد میں غربت میں کمی لانے کے لیے بجٹ میں اضافی80 ارب روپے مختص کئے ہیں جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ‘معیشت کے بڑے شعبوں میں اصلاح اور طلب پر قابو پانے کی حکومتی پالیسیوں کے مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں جس کا نتیجہ نہ صرف مالی سال2019 میں3.3 فیصد کی مناسب معاشی نمو کی صورت میں نکلا ہے بلکہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات افراط زر پر قابو پانے، معاشی ترقی کی رفتار کو تیز تر کرنے، سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو مضبوط بنانے، ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مالیاتی و تجارتی خسارے میں واضح کمی لانے میں بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ پیر کے روز جاری کردہ ایک اعلامیے میں فناس ڈویژن کے ترجمان نےکہا کہ میڈیا کے بعض حصوں میں شائع ہونے والی خبریں جن میں عام آدمی کی زندگی مشکل ہونے کے دعوے کے گئے ہیں ، اقتصادی صورت حال کی صحیح عکاسی نہیں کرتیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں