khatoon reporter ki beti or shohar ko sarkaari mulazimat dene ka aelen

استحقاق ایکٹ کا اطلاق صحافیوں پر نہیں ہوگا۔۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پرائیویٹ ممبرز ڈے پر پاکستان مسلم لیگ کے منڈی بہاؤالدین سے رکن ساجد احمد خان بھٹی نے ایوان میں استحقاق ترمیمی بل پیش کیا جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اس موقع پرسپیکر پرویزالٰہی نے کہا کہ استحقاق ترمیمی بل پر صحافیوں کے تحفظات کو دور کر دیا ہے ، بل کے تحت استحقاق ایکٹ سے صحافیوں سے متعلق شقوں کو نکال دیا گیا، استحقاق ایکٹ کا اطلاق اب صحافیوں پر نہیں ہو گا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی استحقاق ایکٹ کی شقوں سے مستثنی ٰہوں گے ۔ بل ایوان میں سپیکر پرویزالٰہی کی خصوصی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ کے ساجد احمد خان بھٹی نے پیش کیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں