ہم نیوز سے مستعفی ہونے والے اسائنمنٹ ایڈیٹر اور این ایل ای کی تنخواہ اور پی ایف روک لیا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ہم نیوز میں پہلی بار یہ سننے میں آرہا ہے کہ مستعفی ہونے والوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جارہا ہے۔۔ مستعفی ہونے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یکم فروری کو استعفا دیا تھا،اور اپنا نوٹس پیریڈ بھی پورا کرنے کو تیار تھے لیکن انہیں نوٹس پیریڈ پورا کرنے سے روک دیا گیا اور اب سیلری اور پی ایف دینے سے بھی صاف انکار کردیا ہے۔۔ مستعفی ہونے والوں کےمطابق انہیں ایچ آر ہیڈ کی جانب سے منع کیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ ایچ آر کو ڈائریکٹر نیوز سے یہ سب روکنے کا حکم ملا ہے۔۔ ہم نیوز کے اس رویہ کے خلاف اسلام آباد کے صحافیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مستعفی ہونے والوں نے آر آئی یوجے اور نیشنل پریس کلب سے بھی رجوع کیا ہے تاکہ ہم نیوزانتظامیہ کے خلاف احتجاج پر مشاورت کی جاسکے۔ دریں اثنا جب عمران جونیئر ڈاٹ کام کی اس حوالے سے ڈائریکٹر نیوز سے بات ہوئی تو ان کا کہنا تھا کہ کسی کی تنخواہ یا پی ایف نہیں روکا، ایچ آر والوں کا اپنا ایک پراسس ہوتا ہےجس میں چیک کیا جاتا ہے کہ ادارہ چھوڑ کر جانے والوں کے ذمہ کسی قسم کی کوئی چیزیا واجبات تو نہیں، کلیئرنس کے بعد ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ادائیگی کردی جاتی ہے۔ ڈائریکٹر نیوز کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسائنمنٹ ایڈیٹر کو تو ادارے میں لایا بھی میں تھا، میں کیوں اس کی تنخواہ یا پی ایف روکنے لگا؟ انہوں نے ہم نیوز کے خلاف پراپیگنڈے کو سختی سے مستردکیا اور کہا کہ ایسے لوگوں کا بھی صحافتی تنظیموں کو محاسبہ کرنا چاہیئے جو غلط بیانی کرکے اداروں کو بدنام کرتے ہیں، جس کا نقصان دیگر ورکرز کو ہوتا ہے۔
مستعفی ہونے والوں کی تنخواہ، پی ایف روک لیاگیا؟؟
Facebook Comments