شہر بھر کی صحافتی تنظیموں نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں کے خلاف منگل 25 مئی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔شہر بھر کی صحافتی تنظیموں کا اجلاس جمعہ کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے کی۔جبکہ اجلاس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس برنا کے سیکرٹری فہیم صدیقی،کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر ناصر شریف ،سابق صدر حسن عباس،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سینئر جوائنٹ سیکریٹری سید نبیل اختر،سیکریٹری اطلاعات حماد حسین ،سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم ،کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے ممبر گورننگ باڈی م ریحان چشتی، سلمان لودھی،ایسوسی ایشن آف کیمرہ مین جرنلسٹس کے صدر صدیق سنگھار،پاکستان ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹس کے صدر محمد جمیل،کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے رکن حامد الرحمن،فاروق سمیع اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں فلسطین کے معاملے پر صحافتی تنظیموں کی جانب سے بروقت کیے جانے والے مظاہروں اور دیگر اقدامات کو سراہا گیا۔اور اس حوالے سے مہم کو مشترکہ طور پر آگے چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں منگل 25 مئی کو شہر بھر کے میڈیا ہاؤسز میں یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا گیا۔یوم سیاہ کے دن فیلڈ اور دفاتر میں موجود تمام صحافی سیاہ پٹیاں باندھ کر کام کریں گے۔اجلاس میں فلسطین کے معاملے اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے صحافیوں کے لیے اقوام متحدہ سمیت اہم بین الاقوامی اداروں کو خط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔صحافتی تنظیموں نے شہر بھر کے میڈیا ورکرز سے درخواست کی ہے کہ وہ 25 مئی کو سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج میں شامل ہوں۔

اسرائیلی جارحیت، صحافیوں کا یوم سیاہ منانے کا اعلان۔۔
Facebook Comments