ptv se 1200 se zaid postein khatam kardin

اسرائیل کا دورہ کرنے والا اینکر برطرف۔۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسرائیل کا دورہ کرنے والے پی ٹی وی اینکر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ اینکر نے دورہ اپنی ذاتی حیثیت میں کیا تھا، فلسطین کی حمایت میں پاکستانی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہ آئی ہے نہ آئے گی۔انہوں نے کہا کہ فلسطین پر پاکستان کی ریاستی پالیسی واضح اور قائداعظم کے فرمودات پر مبنی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے منافی کوئی پالیسی یا اقدام نہیں ہوسکتا۔ پاکستان مسئلہ فلسطین اور اسرائیل سے متعلق اپنے روایتی اور اصولی موقف پر سختی سے کاربند ہے۔وزارت خارجہ واضح کرچکی ہے کہ پاکستان سے کوئی وفد اسرائیل نہیں گیا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ دورے میں شامل پی ٹی وی کے اینکر کو ٹرمینیٹ اور آف ائیر کر دیا گیا ہے، مذکورہ اینکر اپنی ذاتی حیثیت میں دورے پر گیا تھا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں