israel janay wale paskitanio se mutaliq koi malumat nahi

اسرائیل جانے والے پاکستانیو سے متعلق کوئی معلومات نہیں، ترجمان دفترخارجہ۔۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق کوئی معلومات نہیں ہیں اور اسرائیل کے تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبریں میڈیا سے پتا چلیں، ایک شخص نے اسرائیلی جانے سے متعلق ٹویٹ کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دورے کا کچھ علم نہیں تاہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں، دورے سے متعلق معلومات ملنے کے بعد کچھ کہنے کی پوزیشن میں ہوں گے جب کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔اسرائیلی حملوں سے متعلق دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیل کی حملوں کی مذمت کرتا ہے، اسرائیل کے حملے جنگ بندی کی مخالفت ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرئیل سے حکومت پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، حکومت پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، پاکستان اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں داخلہ پانبدیوں پراسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تردید کی ہے، وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت رہی۔شفقت علی خان کا کہنا ہے پاکستان اسرائیل کی سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، فلسطینیوں کے خلاف ہونیوالے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری اسرائیل کا احتساب کرے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرئیل سے حکومت پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، حکومت پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔انھوں نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں داخلہ پانبدیوں پراسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تردید کی ہے، امریکہ میں پابندی کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔ امریکہ کا پاکستان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت خوش آئند ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بین الریاستی تعلقات میں عدم مداخلت بنیادی اصول ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے ہماری سیکیورٹی کے لیے سخت خطرہ ہے، افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے۔ طورخم بارڈر 15 اپریل تک اسی میکانزم کے تحت کھلا رہیگا۔شفقت علی خان نے بریفنگ میں مزید کہا کہ کل سے پیدل آمد ورفت بھی بحال ہو جائیگی، افغان سفارت کارکی طلبی ایک معمول کا حصہ ہے، بھارت نے جعفر ایکسپریس دہشتگردی کی مذمت نہیں کی، غیر ملکی شہریوں سے متعلق ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں