پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عسکری سرگرمیوں کی کوریج کرنے والے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے صحافیوں کی بڑی تعداد اور آئی ایس پی آر کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے فرداً فرداً غیر رسمی گفتگو کی اور ان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔
Facebook Comments