orya maqbool jaan ka mazeed 4 roz jismani remand

اسلام آباد پولیس کا اشتہار مضحکہ خیز ہے، اوریامقبول جان۔۔

کالم نگار اوریا مقبول جان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کے اشتہار کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں اوریا مقبول جان نے کہا “اس سے زیادہ مضحکہ خیز اشتہار نہیں ہو سکتا کہ عوام میں سے کسی پاس تشدد کا ثبوت ہے تو بتائے ، جیسے پولیس نے بیچ چوراہے میں مارا تھا ۔انہوں نے تجویز دیتے ہوئے لکھا ” بھئی آئی جی اسلام آباد کو الٹا لٹکا کر ویسے ہی تشدد کر کے پوچھو ، ایک منٹ سے پہلے بتا دے گا ، کب، کہاں ، کدھر اور کس نے تشدد کیا ۔خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب  سے ایک اشتہار جاری کیا گیا ہے جس میں عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر ان کے پاس شہباز گل پر تشدد کا کوئی ثبوت موجود ہے تو وہ آئی جی اسلام آباد کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کرادیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں