کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے جنرل سیکرٹری فواد محمود اور فنانس سیکرٹری جنید بغدادی نے آر آئی یو جے ورکرز کے صدر یاسر شہزاد شیخ اور جنرل سیکرٹری عاطف شیرازی کے ہمراہ پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی یونین آف جرنلسٹس, دادو,سکھر, میرپور خاص و ٹھٹہ سجاول میں یونینز کے قیام کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کی۔ ملاقات میں فواد محمود نے بتایا کہ بہت جلد اندرون سندھ میں بھی پی ایف یو جے ورکرز کے چیپٹرز کا قیام عمل میں آجاۓ گا۔ دادو میں یونین قائم ہو گئی ہے۔ جبکہ عید کے بعد اندرون سندھ کے متعدد شہروں میں یونیز کا قیام عمل میں آ جاۓ گا۔ صدر پی ایف یو جے ورکرز پرویز شوکت نے صدر کے یو جے ورکرز شکیل یامین کانگا اور جنرل سیکرٹری فواد محمود و دیگرعہدیداروں کو سراہتے ہوے کہا جلد ہی کراچی سمیت اندرون سندھ کا دورہ کریں گے۔ پرویز شوکت نے کہا کہ نہ پہلے کبھی صحافیوں و میڈیا ورکرز کے حقوق پر سودا بازی کی نہ آئندہ کریں گے۔ قبل ازیں آر آئی یو جے ورکرز کے صدر یاسر شہزاد شیخ نے کےیو جے ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
