fawaad chaudhary sahafion ke mukhalif kyu

اسلام آبادکے چھ سو صحافیوں کیلئے گھر مختص کرنے کا اعلان۔۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین اور وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب  نے  چیئرمین نیا پاکستان ہاﺅسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر سے ملاقات کی۔۔ملاقات کے دوران صحافیوں کو وزیراعظم ہاﺅسنگ منصوبہ میں شامل کرنے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔۔وفاقی وزیراطلاعات کے مطابق ملاقات میں صحافیوں  اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے، ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد ریجن کے 600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے، چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ ۔۔بعد ازاں اس پروگرام کا دائرہ کار کراچی، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ تک بڑھایا جائے گا،اس منصوبے کو بتدریج پشاور اور کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں