اسلام آبادہائیکورٹ نے پیمرا کو نئے لائسنس کے اجرا سے روکنے کیلئے درخواست پر 10 جون تک حکم امتناع جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پیمراکو نئے لائسنس اجرا سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے پی بی اے کی درخواست پر10 جون تک حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اظہاررائے کی آزادی پرقدغن نہیں لگایا جاسکتا،چیف جسٹس نے کہا کہ پیمرابیان حلفی دے پہلے سے موجودچینلزکاحق متاثر نہیں ہوگا،چیئرمین پیمرااورممبران بیان حلفی دیں، کیس نمٹادیں گے،اسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی۔
Facebook Comments