samaa ke workers ko bara jhatka

اسلام آباد بیورو پر عدم اطمینان کا اظہار۔۔

سماء کی ترقی میں طویل عرصے تک حصہ ڈالنے والے ورکرز کی تشویش بڑھنے لگی۔ ڈائریکٹر نیوز نے مقبول ٹاک شوز کے بعد اسلام آباد بیورو کا رخ کر لیا اور پوری ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا جبکہ موجودہ ٹیم میں کوئی بھی رکن نیا نہیں ہے بیورو چیف سمیت تمام ورکرز پچھلے سات آٹھ سال سے چینل کیلئے کام کر رہے ہیں۔ چینل کے سینئر افسران نے ایک ماہ قبل ہی اسلام آباد جا کر ٹیم کی کارکردگی کو خوب سراہا تھا مگر پتہ نہیں اب ایک دم سے ایسا کیا ہوا کہ پوری ٹیم ہی بے کار لگنے لگی ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بیورو سمیت سما میں دسمبر میں کچھ تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں گی۔۔ سما میں اس وقت ہائرنگ زوروشور سے جاری ہے، ہائرنگ فائرنگ کے اختیار رکھنے والے اعلیٰ افسران اپنے من پسند لوگوں کو منہ مانگے پیسوں پر بھرتی کررہے ہیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں