سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی چینلز کو اشتہارات دینے سے متعلق کیس میں صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیئے ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی ۔ڈی جی انفارمیشن عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ پی بی اے کے ساتھ کراچی میں میٹنگ ہو چکی ہے،اشتہارات سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سٹیک ہولڈر سے دو دن میں میٹنگ کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کریں۔عدالت نے صوبائی حکومتوں کو اشتہارات پالیسی سے متعلق نوٹس جاری کردیا۔کیس کی سماعت اسلام آباد منتقل کر دی گئی ۔
Facebook Comments