اشتہارات ریفرنس،سابق وفاقی سیکرٹری اشتہاری قرار۔۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف اشتہارات کے ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ریفرنس میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر شریک ملزم سابق وفاقی سیکرٹری فاروق اعوان کواشتہاری قرار دیتے ہوئےدائمی وارنٹس جاری کردیئے۔ عدالت طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پرفاروق اعوان کا شناختی کارڈ بلاک کرنےاورملزم کے نام جائیداد بھی ضبط کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ملزمان پر یونیورسل سروسز فنڈز کی کروڑوں کی اشتہاری مہم من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے، نیب نے ملزمان کیخلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں