ishteharaat ki takseem insaf se hogi

اشتہارات کی تقسیم انصاف سے ہوگی، حکومت پنجاب۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اخبارات کے ایڈیٹرز کو یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری اشتہارات کی تقسیم انصاف اور برابری کی بنیاد پر کی جائے گی ، حکومت میڈیا کی آزادپر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مقامی ہوٹل میں پنجاب کمیٹی آف کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسی پی این ای کے صدر راجہ جہانگیر ، صوبائی سیکرٹری انفارمیشن ، اور ڈائریکٹر جنرل آف پبلک ریلیشنز اسلم ڈوگر بھی موجود تھے ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پنجاب کمیٹی سی پی این ای ایاز خان نے کی ۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے ، سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔ انڈین میڈیا اپنے ملک کا بہت زیادہ وفادار ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں صورتحال بالکل اس کے الٹ ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستانی میڈیا ملکی مفادات کو اولین ترجیح میں رکھے گا ۔ آزادی صحاف اچھی چیز ہے لیکن یہ ذمہ دارانہ ہونی چاہیئے۔۔کسی کی ذاتی  زندگی پر بحث کرنے کے بعد دوسرے دن اس پر معافی مانگ لینا اچھی عادت نہیں ہے ۔ سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے کہا کہ میڈیا حکومت کے چند اقدامات پر تنقید کرسکتا ہے لیکن اس بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پاکستانی میڈیا ملکی مفادات کیخلاف کسی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔ ہم میڈیا کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کریں گے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکومت میڈیا کے تمام ایشوز حل کرے گی ۔ انہوں نے فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اور سی پی این ای کے نائب صدر ارشاد عارف نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اشتہارات کا حجم بڑھائیں ۔ اجلاس میں ضیاء شاہد ، سابق صدر سی پی این ای اعجاز الحق ، سابق سیکرٹری جنرل کاظم خان، ذولفقار راحت ، اویس رضی ، اکمل چوہان، امتیاز روحانی ، وقاص طاہر ، اشرف سہیل ، عثمان غنی سیفی اورایڈیٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

How to Write for Imran Junior website
 
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں