کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹر(سی پی این ای) نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حالیہ پریس بریفنگ کے دوران میڈیا کی آزادی سے متلعق سوالات کو سرکاری اشتہارات سے جوڑنے پر انتہائی افسوس اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی میڈیا کے حوالے سے معلومات انتہائی ناقص اور نامکمل ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ نگراں وزیراعظم کو میڈیا سے متعلق گمراہ کن معلومات فراہم کی گئی ہیں۔سی پی این ای کے سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیراعظم کے میڈیا کو آزادی صحافت کی جنگ بھی لڑنی ہے اور میرے پیسے سے لڑنی ہے،کے بیان پر شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات و جرائدنے کبھی کسی حکومت یا وزیراعظم سے یہ مطالبہ نہیں کیا کہ وہ ذاتی وسائل سے میڈیا کو نوازے بلکہ ہر حکومت اور ہر ادارہ اپنی پبلسٹی کیلئے میڈیا کو مرہون منت ہے اور اشتہارات کا پیسہ کسی حکمران کا نہیں بلکہ یہ عوام کے ٹیکس کا ہے،جسے اشتہارات کی مد میں منصفانہ تقسیم ہونا چاہئے۔
اشتہارات کی منصفانہ تقسیم کی جائے، سی پی این ای۔۔
Facebook Comments