akhbari sanat ke frogh mein APNS ka kirdaar qabil sataish

اشتہارات کی سینٹرلائزڈ پالیسی ختم کرنے کا مطالبہ

اے پی این ایس کی علاقائی پریس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ہمایوں گلزار کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اشتہارات سے متعلق سنٹرلائزڈ پالیسی ختم کی جائے اور پی آئی ڈی کے صوبائی اورریجنل دفاتر کو حسب سابق میڈیا تجویز کرنے کے اختیارات بحال کیے جائیں تاکہ علاقائی اخبارات کو اشتہارات میں جائز حصہ مل سکے اور اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم ختم کی جاسکے۔ اشتہارات جاری کرنے والے اداروں اور محکموں کو میڈیا منتخب کرنے کی پالیسی بحال کی جائے ۔ اجلاس میں اراکین نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اے بی سی اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو سہل اور قابل عمل بنایا جائے اور ڈیکلریشن اور رجسٹریشن کو قانون کے مطابق ایک بار کیا جائے۔کمیٹی نے اس امر پر زور دیا کہ چونکہ اب کلاسیفائڈ اشتہارات بھی ایجنسیوں کے زریعہ جاری کیے جارہے ہیں تو انکی ادائیگی بھی ایجنسیوں کے ذریعے 90دن میں کی جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں