راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے زیر اہتمام صحافتی اداروں کے سرکاری اشتہارات کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں جڑواں شہروں کے صحافیوں نے بھرپور شرکت کی، جبکہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے ملک کے سیاسی حالات کے پیش نظر پاکستان کے طول و عرض بالخصوص جڑواں شہروں کے صحافیوں کو پیشہ ورانہ سرگرمیوں کی ادائیگی میں اپنی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اشتہارات کو فوری بحال کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کادائرہ کار وسیع کیاجائےگا۔ ہفتے کی روز روزنامہ جنگ، جیو نیوز، نیو نیوز، روزنامہ نئی بات، نیوز ون، ڈیلی ٹائمز اور روزنامہ جناح کے حکومت کی طرف سے اشتہارات کی بندش کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس سےخطاب کرتے ہوئے سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آمریت کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں جب بھی حکومت صحافتی اداروں کے اشتہارات بند کرتی ہے تو اس کا سارا بوجھ ورکرز پر پڑتا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ صحافیوں کا معاشی قتل بند کیا جائے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ کس کی حکومت آئےگی کس کی جائے گی ،جب آپ اپوزیشن میں تھے تو اسی میڈیا کی آزادی کی باتیں کرتے تھے لیکن جب آپ حکومت میں آئے تو میڈیا پر پاپندیاں لگانا شروع کردیں ہیں صدر آر آئی یو جے عابد عباسی نے کہا اگر مالکان ورکرز کا معاشی قتل کرینگے تو ہم انکے خلاف بھی آواز بلند کرینگے جن صحافتی اداروں نے تنخواہوں کی کٹوتی کو بحال نہیں کیا وہ فوری طور پر بحال کردیں بصورت دیگر ان اداروں کے خلاف بھی احتجاج کیا جاسکتا ہے جنرل سیکرٹری آر آئی یو جے طارق علی ورک نے کہا کہ ہم موجودہ حکومت کی میڈیا کش پالیسیوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہیں گے، سیکرٹری نیشنل پریس کلب خلیل احمد راجہ نے کہا حکومت ہوش کے ناخن لے اور میڈیا کا گلہ گھونٹا بند کرے آر آئی یو جے کے نائب صدر شاہد اجمل نے کہاکہ جو جو ادارے حکومت کے خلاف سچ لکھتے ہیں حکومت ان کی آواز بند کرنا چاہتی ہےپارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر صدیق ساجد نے کہا روزنامہ جناح کے اشتہارات بند کر دیے گئےہیں تاکہ اداروں کو معاشی طور پر کمزور کیا جا سکے ہمارے ایڈیٹر انچیف محسن جمیل بیگ پر غیر قانونی مقدمات بنائے گئے ، انکو غیر قانونی گرفتار کیا گیا ہم پی ایف یو جے, آرآئی یو جے کہ مشکور ہیں کہ وہ صحافیوں کی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں سینئر صحافی اکرام بخاری نے کہا کہ یہ ظالم حکومت ہے اس کا انجام قریب ہے یہ مسلسل صحافیوں کا معاشی قتل کر رہی ہے پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کے سیکرٹری آصف بشیر چوہدری نے کہا جن اداروں میں کئی سال سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا وہ بھی مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کریں ،بیوروچیف نیونیوز جاوید بلوچ نے کہا موجودہ حکومت کچھ بھی کرلے صحافی ہمیشہ حق سچ لکھتے اور بولتے رہے گے سینئر صحافی سردار حمید نے کہا کہ ہم پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کی ہر جدوجہد میں ساتھ کھڑے ہیں،صحافی علی شیر نے کہا مالکان ویسے بھی تنخواہیں بروقت ادا نہیں کرتے تو اشتہارات کی بندش پرکیسے ادا کرینگے ، سینئرصحافی عاطف شیرازی نے کہا موجودہ حالات میں حقوق کی جنگ لڑ نے پر آر آئی یو جے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صحافی ریلیوں کی کوریج کے لیے دوران سفر قافلے یا شرکا میں شامل نہ ہوں اور حفاظتی اقدامات مکمل رکھیں۔ جلسے اور جلوسوں کی کوریج کے لیے شرکا اور سٹیج سے دور رہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت کے اجتماع کی کوریج کے دوران حقیقی منظر کشی یقینا صحافیوں کے بنیادی فرائض میں شامل ہے، ایسے میں مجمع سے مناسب فاصلہ رکھ کر آپ نہ صرف اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر پائیں گے بلکہ اس سے آپ کو کسی بھی قسم کے اثر سے پاک رپورٹنگ اور اپنی حفاظت کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ آر آئی یو جے نے میڈیا ہاؤسز پر بھی زور دیا ہے کہ جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کی کوریج پر مامور صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں جبکہ کوریج ٹیم کے ہمراہ اضافی معاون و نگران سٹاف بھی تعینات کیا جائے۔ دوسری جانب سیاسی جماعتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے وہ اپنے جلسوں میں صحافیوں کے محفوظ “میڈیا کارنر” کا انتظام یقینی بنائیں۔ سیاسی جماعتیں اپنے کارکنوں کو میڈیا کے امور میں مداخلت سے دور رہنے کی تلقین کریں۔ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس آزادی اظہار رائےسمیت بنیادی جمہوری حقوق پر یقین رکھتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں جمہوری عمل میں شامل ہر سیاسی جماعت اپنی سیاسی سرگرمیوں میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔
