apns journlists award enteries ki taarikh mein toseeh

اشتہارات کے بقایاجات فوری اداکرنے کی ہدایت۔۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ملاقات میں اے پی این ایس کے ارکان نے نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اخباری صنعت کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ نگران وزیر اعلیٰ نے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کراتے ہوئے محکمہ اطلاعات کو اشتہارات کے بقایا جات فوری ادا کرنے کی ہدایت کر دی۔محسن رضا نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، منتخب سرکاری ہسپتالوں میں 2 گھنٹے کے اندر دل کے مریض کی مفت انجیوگرافی ہوگی۔نگران وزیر اعلیٰ نے مزید کہا جناح ہسپتال میں نیا ایمرجنسی بلاک چند ماہ میں مکمل کرائیں گے، کلمہ چوک اور سمن آباد انڈر پاس کو وقت سے پہلے مکمل کرائیں گے، امن وامان کی صورتحال میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔
ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں