اسلام آبادہائیکورٹ نے اشتہاری ملزموں کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔اشتہاری ملزموں کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کی، وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔معاون وکیل نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، کیس کو ملتوی کیاجائے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ اس کیس میں بہت ہی ڈیلے ہوا ہے مزید تاخیر کی ضرورت نہیں ،معاون وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ موکل سے ہدایات لینے کیلئے وقت دیاجائے، ہوسکتا ہے یہ درخواست واپس لے کر ایک نئی درخواست دائر کریں،عدالت نے کیس کی سماعت 20 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی ۔

Facebook Comments