ishteharaat ki taqseem se reference nab ko wapis

اشتہارات ریفرنس، وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب۔۔

احتساب عدالت اسلام آباد کےجج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف اشتہارات کے ٹھیکوں سے متعلق ریفرنس میں عدالت نے شریک ملزم فاروق اعوان کی عدم پیشی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے ملزم فاروق اعوان کے بیرون ملک جانے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے، بدھ کو سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود عدالت کے پیش ہوئے، یوسف رضاگیلانی اور شریک ملزم فاروق اعوان کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی، وکیل صفائی نےفاروق اعوان کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی اورموقف اپنایا کہ میرے موکل کا امریکہ میں ایکسیڈنٹ ہوا ہے پیش نہیں ہو سکتے جس پرنیب پراسیکیوٹر نےکہا کہ شریک ملزم فاروق اعوان کی وجہ سے کیس تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، انکا کیس الگ کیا جائے،عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم فاروق اعوان 24 فروری 2020 سے بیرون ملک ہیں، عدالت کو کیوں آگاہ نہیں کیا گیا؟ ، وکیل نے کہاکہ وہ وزارت داخلہ کی اجازت سے گئے تھے۔

bharam baazian chief editor police ke hatthay charh gya
bharam baazian chief editor police ke hatthay charh gya

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں