سندھ کے وزیر اطلا عا ت سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اخبا را ت کے اشتہا را ت کی تقسیم کے طر یقہ کا ر کو مزید بہتر بنا یا جا ئےگا، انھوں نے محکمہ اطلاعات کو ہدایت کی کہ اشتہا را ت کے بقا یا جا ت شفا ف طریقے سے ادا کئے جا ئیں ، سندھ کے تما م صو با ئی محکمو ں میں فو کل پر سن مقرر کئے جا ئیں تا کہ حکومت تر قیا تی کا موں اور غلط خبرو ں کی بر وقت تشہیر اور تر دید کی جا سکے ہر محکمہ کی 2015کی اشتہا ر کی پالیسی میں مزید بہتری لا ئی جا سکے،یہ ہدایات انھوں نےمحکمہ اطلا عا ت کے ڈائریکٹرز کے اجلا س کی صدا ر ت کرتے ہوئے جاری کیں ،صو با ئی وزیر اطلا عا ت سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ اطلاعات کراچی میں تعینات ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکریٹری اطلاعات احمدبخش نا ریجو ، سیکریٹری محنت رشید سولنگی ، ڈائریکٹر جنرل منصور شیخ، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن زینت جہاں، ڈائریکٹر ایڈمن و اکاونٹس سلیم خان ،ڈائریکٹر آر اینڈ آر ثنا ءاللہ را جڑ، اخترسوریو اور دیگر ڈائریکٹرز نے شرکت کی اور محکمہ کے مختلف شعبہ جا ت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
اشتہارات کی تقسیم بہتربنائیں گے،سندھ حکومت۔۔
Facebook Comments