اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں یوسف رضا گیلانی اوردیگر ملزمان پر فردجرم 12 جنوری تک موخرکردی گئی،ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے کے باعث فردجرم موخر کی گئی ۔ سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی عدالت میں پیش ہو گئے،ملزمان انعام اکبر،محمد سلیم نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی،عدالت نے ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فردجرم کی کارروائی 12 جنوری تک موخرکردی ،عدالت نے تمام ملزمان کو12 جنوری کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی،احتساب عدالت کے جج اعظم نے ریفرنس پر سماعت کی ۔

Facebook Comments