ishaq dar sahafi se maafi mangein

اسحاق ڈار صحافی سے  معافی مانگیں، پی ایف یوجے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر جی ایم جمالی اور سیکرٹری جنرل رانا محمد عظیم نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے صحافی شاہد قریشی سے الجھنے اور تشدد کرنے کی شدید مزمت کی ہے او مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے رویہ پر معافی مانگیں۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ کا کہنا ہے کہ صحافی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری پوری کرتے ہوئے سوال پوچھتا ہے مگر اس کا جواب دینے کی بجائے اس پر تشدد کیا جانا ناقابل فہم ہے اور ناقابل برداشت ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینیئر وفاقی وزیر کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور آزادئی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار صحافی سے فوری معافی مانگیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں