is maah sirf aadhi tankhua de sakte hen

اس ماہ صرف آدھی تنخواہ دےسکتے ہیں، جنگ انتظامیہ۔۔

ملک کا سب سے بڑا اشاعتی ادارہ روز نامہ جنگ تیزی سے زوال پذیر ہے۔ ملازمین کو تاحال جنوری کی تنخواہ نہیں ملی، جب کہ فروری کی سیلری بھی ڈیو ہوگئی ہے۔پپو کے مطابق جنگ ملازمین کا کہنا ہے کہ  مالکان نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ اب یہ انڈسٹری رو بہ زوال ہے اس ماہ صرف آدھی تنخواہ دے سکتے ہیں اور اب حالات ایسے ہی رہیں گے کام کرنا ہے تو کریں ورنہ دفتر کو تالہ لگا کر چلے جائیں ۔ پپو نے بتایا ہے کہ روز نامہ جنگ راولپنڈی ‘ ملتان ‘ لاہور ‘ کراچی اور کوئٹہ سے روزانہ شائع ہوتا ہے ۔ گزشتہ ماہ لندن سے اس کی اشاعت بند کر دی گئی تھی جبکہ دو سال سے روز نامہ جنگ کے تمام اسٹیشنز کے صفحات کم کر کے 6کر دئیے گئے ہیں اور یہ صفحات بھی اشتہارات سے ہی بھرے ہوئے ہوتے ہیں جن میں قارئین کے پڑھنے کیلئے کچھ نہیں ہوتا – پپو نے بتایا کہ  جنگ  اخبار پورے ملک میں ماہانہ کروڑوں روپے کا بزنس کر رہا ہے لیکن ملازمین کو تاخیر سے تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں ۔اور رواں برس بھی دو ماہ سے تنخواہیں نہ ہونے کے باعث ملازمین شدید ذہنی کرب اور کوفت میں مبتلا ہیں ملازمین کی اکثریت اوور ایج ہو کر دوسری ملازمت بھی نہیں کر سکتی۔پپو کے مطابق دوسری طرف پانچ مار چ بروز بدھ  جنگ انتظامیہ نے جاوید پریس اور ریگولر ملازمین کو جنوری کی آدھی سیلری دی ہے۔۔ کنٹریکٹ ملازمین کو کچھ نہیں دیا گیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں