is baar eid par bhi koi film release nahi ki jae gi

اس بار عید پر بھی کوئی فلم ریلیز نہیں کی جائے گی۔۔

پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامرا ن کا کہنا ہے کہ پاکستان بننے کے بعد سے پہلی بار ایسا ہوا ہوگا جب مسلسل دوسری بار عیدالفطر پر سینما ہالز میں فلمیں ریلیز نہیں ہوں گی،ایکسپریس سے خصوصی بات چیت میں انہو ں نے کہا کہ اس وقت 2 درجن سے زائد فلمیں سینما گھروں کی زینت بننے کے لئے تیار ہیں لیکن مسلسل لاک ڈاﺅن کی وجہ سے یہ فلمیں نمائش کے لئے پیش نہیں کی جا رہیں،انہوں نے کہا کہ موجود ہ صورت حال کی وجہ سے نہ صرف فلم انڈسٹری معاشی بدحالی کا شکار ہے بلکہ اس سے وابستہ فنکار، گلوکار، میوزیشنز اور دوسرے افراد معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں