irfan siddiqui keliye sadaarti award ka aezaz

عرفان صدیقی کیلئے صدارتی ایوارڈ کا اعزاز

سینئر صحافی اور روزنامہ جنگ کے جاپان میں نمائندہ خصوصی اور کالم نگار محمد عرفان صدیقی کوان کی صحافتی خدمات اور پاک جاپان تعلقات کے فروغ میں ان کے خصوصی کردار کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے صدارتی ایوارڈ تمغہ خدمت عطا کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ محمد عرفان صدیقی گزشتہ دو دہائیوں سے جنگ گروپ سے وابستہ ہیں جبکہ اس سے قبل وہ کئی ملکی و بین الاقوامی صحافتی اداروں میں صحافتی خدمات انجام دے چکے ہیں ، محمد عرفان صدیقی اپنے صحافتی کیرئیر میں الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا میں بڑی تعداد میں بریکنگ نیوز دے چکے۔ روزنامہ جنگ میں ان کے کالم ’یاران وطن‘ کے عنوان سے ہر خاص و عام میں مقبول ہیں جبکہ ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں کئی ملکی اور غیر ملکی اداروں کی جانب سے ایوارڈز اور تعریفی اسناد مل چکی ہیں ۔ 2017ء میں حکومت جاپان بھی ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نواز چکی۔ انہیں اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے جن میں وفاقی وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ،پیپلز پارٹی کے سینئر وقار مہدی ، متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما حیدر عباس رضوی ، امین الحق ، تحریک انصاف کے رہنما امجد خان نیازی ،مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ،پاک جاپان بزنس فورم کے ڈائریکٹر کلیم فاروقی سمیت دیگر اہم شخصیات شامل ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں