کرایہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی نے ضمانت بعد ازگرفتاری دائرکردی ، مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے عرفان صدیقی کی درخواست پرپولیس کونوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر عرفان صدیقی نے ضمانت بعد ازگرفتاری دائر کردی،عدالت نے عرفان صدیقی کی درخواست پرپولیس کونوٹس جاری کردیااورحکم دیا ہے کہ پولیس پیرتک عرفان صدیقی کی درخواست ضمانت پرجواب دے،عدالت نے کہا کہ 29 جولائی کوعرفان صدیقی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ ہوگا۔قبل ازیں۔۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو بری کرنے کی درخواست مسترد کردی اور14 روزہ جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کو مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں پیش کردیا، عرفان صدیقی کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا،پولیس نے عرفان صدیقی کوجوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیجنے کی استدعا کردی جبکہ عرفان صدیقی کے وکلانے جوڈیشل ریمانڈکی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ جھوٹااوربے بنیادہے،عرفان صدیقی کورہاکیاجائے،عدالت نے دلائل سننے کے بعد عرفان صدیقی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عرفان صدیقی کو بری کرنے کی استدعا مستردکردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عرفان صدیقی کو جیل، ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست۔۔
Facebook Comments