عرفان صدیقی کی گرفتاری کی تحقیقات کا حکم

وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری کےحوالے سے کچھ تحفظات ہیں، ان کو ہتھکڑی لگانا درست نہیں۔وزیراعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی کی گرفتاری پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کریں گے اور یقین دلاتے ہیں کہ کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی، دوطرفہ مؤقف کوسننا پڑے گا پھرمعاملے کا پتہ چلے گا۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر آئی جی صاحب سے منگوائی ہے، معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے،حکومت کی پالیسی نہیں کہ پسِ پردہ اقداما ت کرے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پروگرام کےتحت کرایۂ دار کی معلومات جمع کروانی ہوتی ہے، یہ قانون ن لیگ کے دور میں بنا اور اسکا پرچارمریم اورنگزیب اورمریم نوازبھی کرتی تھیں۔ دریں اثناجیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے عرفان صدیقی کے معاملے کو کیش کرایا ، پولیس کے مطابق کرایہ نامہ جعلی بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی کی گرفتاری کی بات وزیر اعظم کے علم میں لائی گئی ہے ۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عرفان صدیقی کا بیٹا پاکستان میں نہیں دبئی میں ہے ، پھر کرائے نامے پر دستخط کس نے کئے ؟کرائے نامے پر دستخط ان کے بیٹے نے نہیں عرفان صدیقی نے کئے ، جن تاریخو ں دستخط ہوئے ان کا بیٹے کہا ں تھا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے مطابق عرفان صدیقی کرایہ دار کو تھانے میں رجسٹر کروانے میں ناکام رہے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں